اسلام آباد (بیورو چیف)سلام آباد میں سی ڈی اے کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی، مشتعل مظاہرین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سی ڈی اے کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے صورتحال مزید بے قابو ہو گئی۔سی ڈی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ترجمان سی ڈی اے کے مطابق عدالت کی جانب سے آپریشن کے خلاف سٹے آرڈر ختم کر دیا گیا ہے اور فیصلہ سی ڈی اے کے حق میں آیا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے تاہم آپریشن کے دوران قابضین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔




