شادیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں19فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) شادی کے اخراجا ت مزید بڑھنے جارہے ہیں، موجودہ مالی سال میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19فیصد اضافہ کردیا گیا۔ایف بی آر نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19فیصد اضافہ ہوا، دستاویز کے مطابق مالی سال 25میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 2ارب 2کروڑ روپے رہی، گزشتہ مالی سال شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 1 ارب 70کروڑ روپے تھی۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال 25میں شادیوں پر ودہو لڈ نگ ٹیکس وصولی میں 50کروڑ روپے اضافہ ہوا، ٹیکس میں اضافے کی بڑی وجہ ایف بی آر کی سخت نگرانی ہے۔ایف بی آر نے بتایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں شادیوں پر بڑھتے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، شادی ہالز، مارکیز، ہوٹلوں سے ٹیکس وصولی کی جارہی ہے۔ریسٹورنٹس، کلبز، کمیونٹی سینٹرز میں تقریبا ت سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں بھی اس میں شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل افراد پر10 فیصد ٹیکس عائد ہے، نان فائلرز پر شادیوں پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں