پشاور (بیوروچیف) شہر میں ہفتے کی شب تھانہ متھرا کی حدود میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہے طاہر شاہ کو پھولوں کے ہار سمیت گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں قانون کی عملداری واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے خوف و ہراس بھی پھیلتا ہے، اسی لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی۔پشاور میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف پولیس نے سخت کریک ڈان شروع کر دیا ہے جس کے تحت رواں ماہ اب تک 11 دلہوں کو ہوائی فائرنگ کے الزامات میں گرفتار کر کے حوالات کی سیر کروا دی گئی۔




