شادی کے بعد عارضی طور پر شوبز کو خیرباد کہا تھا’ زینب قیوم

لاہور (شوبز نیوز)مقبول اداکارہ زینب قیوم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی محض 10 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی تھی جب کہ انہوں نے اچھی بیوی بننے کے لیے شوہر کو گردہ عطیہ کرنے کے علاوہ سب کام کیے۔زینب قیوم کی اپنی شادی سے متعلق کی گئی بات کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی شادی طلاق پر ختم ہونے کی پوسٹس شیئر کی گئیں۔زینب قیوم نے 4 سال قبل سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شادی سے متعلق بات کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے شادی کو بچانے کی کوششیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں