لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کی 2سرمایہ کارکمپنیوں کے حکام کی ملاقات، چینی کمپنیوں کاٹیکسٹائل ، آٹوپارٹس ،ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں اربوں کی سرمایہ کاری کاعندیہ۔شین زینزشی انرجی پاورہولڈنگ کمپنی ٹیکسٹائل اورآٹوپارٹس سیکٹرمیں سرمایہ کاری کریگی، ذیحیوزن گروپ ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگا۔ دونوں گروپوں کی سرمایہ کاری سے21ہزارکے قریب روزگارکے مواقع پیدا ہونگے، محکمہ صنعت وتجارت پنجاب اورچین کی کمپنیوں کیدرمیان جلدمعاہدے پر دستخط ہونگے۔




