9

شاہ فیصل ہیلتھ کلب کی تزئین و آرائش مکمل،افتتاحی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ہیلتھ کلب چھوٹی گرائونڈ کی تذئین و آرائش کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا’ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض انجم اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے اور علاقے کی معتبر شخصیت محمد عظیم نے شاہ فیصل ہیلتھ کلب کے سرپرست اعلیٰ ریاض ملک نیوزایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ’ صدر رانا رضوان قمر’ جنرل سیکرٹری رانامحمد سلمان قمر’ نائب صدر رانا مزمل قمر کے ساتھ مل کر شاہ فیصل ہیلتھ کلب کا افتتاح کیا’ اس موقع پر مفتی اظہارالحسن نے خصوصی دعا کروائی’ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمانان خصوصی ریاض انجم’ شیخ اعجاز احمد اور محمد عظیم نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ایسے ہیلتھ کلب خاص اہمیت کے حامل ہیں جہاں ہماری نوجوان نسل مضبوط اور توانا صحت مند جسم بنانے کیلئے محنت کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے نوجوان ان ہیلتھ کلبوںکا حصہ بنیں گے تو وہ بہت سی بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے اور معاشرے کی برائیوں سے بچے رہیں گے’نوجوان نسل کو موبائل اور دیگر خرافات سے دور کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا یقینا احسن اقدام ہے’ ہمارا ہرممکن تعاون شاہ فیصل ہیلتھ کلب کی انتظامیہ کے ساتھ ہے’اس موقع پر شاہ فیصل ہیلتھ کلب انتظامیہ کے سرپرست اعلیٰ ریاض ملک نیوزایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ’ صدر رانا رضوان قمر’ جنرل سیکرٹری رانامحمد سلمان قمر’ نائب صدر رانا مزمل قمر نے کہا کہ کہتے ہیں ایک صحت مند دماغ’ صحت مند جسم میں ہوتا ہے ‘ ہمارا واحد مقصد علاقے کی نوجوان نسل کو بری عادات ترک کر کے مثبت کھیلوں میں حصہ لے کر معاشرے میں عزت اور وقار سے زندگی بسرکرنا ہے’ مستقبل کے معماروں کیلئے صحیح سمت کا تعین کرنا صدقہ جاریہ ہے ‘ آج کے پرفتن دور میں صحت مند سرگرمیوںکیلئے کچھ لمحات نکالنا بہت ضروری ہے’ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کیلئے انہیں شاہ فیصل ہیلتھ کلب میں بھیجیں تاکہ وہ بری عادات سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں