شبنم مجید نے گیت نگاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ گیت نگاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور ان کے لکھے ہوئے پنجابی گیت کوکینیڈا میں مقیم سکھ گلوکار نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شبنم مجید نے گانوں کے لیے شاعری لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ان کا پہلا گیت کینیڈا میں مقیم ایک سکھ گلوکار نے اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے ۔شبنم مجید نے کہا کہ میرے لکھے ہوئے کلام کے حوالے سے چند دیگر گلوکاروں کی جانب سے بھی رابطے کئے گئے ہیں،وہ مستقبل میں اپنا کلام دوسرے گلوکاروں کو بھی دیں گی تاکہ ان کی شاعری زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔گلوکارہ کے مطابق گلوکاری کے ساتھ شاعری کرنا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے، میںموسیقی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید وسعت دینا چاہتی ہیں۔ امید ہے کہ میرے لکھے ہوئے گیت سننے والوں کو پسند آئیں گے اور انہیں اس نئے سفر میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں