اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف 26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جب وہ نیویارک پہنچیں گے تو یہ ان کی 73ویں سالگرہ گزرے تیسرا دن ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسی دن خطاب کرین گے وہ اپنی 76ویں سالگر کے 9دن بعد یہ خطاب کرر ہے ہوں گے۔دونوں 23ستمبر کو صدر ٹرمپ کے استقبالیہ میں شرکت کر سکتے ہیں جو پاکستان کے وزیر اعظم کی سالگرہ ہے۔پاکستان نے نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون ٹو ون ملاقات کی درخواست کی ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اس دن صبح کے وقت خطاب کریں گے اوروہ اس دن خطاب کرنے والے چھٹے رہنماہوں گے جبکہ شہبازشریف 15نمبر کے مقرر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چونکہ مودی کی جانب سے پاکستان پر الزمات لگائے جانے کی توقع ہے۔




