شہداء کا خون پاکستان کے امن و استحکام کا ضامن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دیگر شہدانے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہدا کا خون پاکستان کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار پاکستا ن سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے NA-104 کے زیر اہتمام ہنگوپولیس چیک پوسٹ حملہ میں شہید ہونیوالے ایس پی آپریشنز اسد زبیر و دیگر پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کیلئے منعقدہدعائیہ تقر یب سے وقاص ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں