شہداء کی بدولت آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق ایگزیکٹو انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے افواج پاکستان پو لیس، رینجر اور قانون نافذ کرنیوا لے ادا ر و ں کے ہر شہید کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ہیروز غازیوں اور شہداء کوکبھی نہیں بھولے گی رنا اکرام اللہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیراور انکی ٹیم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر افسرخواہ اسکا تعلق بری ، بحری یا فضائیہ سے ہو علاقائی ، لسانی ،سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالا تر رہتے ہوئے صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں