شہریوں کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی ترجیح

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے دفتر میں روزانہ صبح 10بجے سے ساڈھے11بجے تک شہریوں کے مسا ئل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں