شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ

سرگودھا(بیوروچیف)بااثر افراد نے شہری کو اغوا کرکے برہنہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق شہر کے علاقہ فاروق کالونی کے عبدالرحمن نے تھانہ ساجد شہید میں ملزمان حسیب، مبشر،افضل، نعمان، اور تنویر کے خلاف زیر دفعہ 365/148/149ت پ مقدمہ درج کروایا کہ پسٹل سے مسلح بااثر ملزمان نے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر لیا اور مزاحمت پر بھائی تنویر کو پسٹل کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور مغوی کو بھٹہ چوک ڈیرے پر برہنہ کر کے ڈنڈوں اور مکوں سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جہاں ملزمان تشدد کی ویڈیو بناتے رہے اور مغوی پر تھوکتے رہے۔جبکہ وہ موقع پا کر بھاگ آنے میں کامیاب رہا۔ پولیس مغوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں