2

شہری کو حبس بیجا میں رکھنے ،بھتہ وصولی کرنیوالے 4ملزم گرفتار

راولپنڈی(بیوروچیف)نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنیوالے4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے دوستی کی، پھر ملاقات کے بہانے بلا کر اسے یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر بھتہ وصول کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی راول سعد ارشد کیمطابق زیرِ حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں