فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تمام اضلاع کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اربوں رو پے کی لاگت سے ترقیاتی و تعمیراتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں خوبصورتی لانے کے لئے کام جاری ہے جبکہ امین پور بازار اور جھنگ بازار میں بیوٹیفکیشن کا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دھول اٹھنے سے دکانداروں کا بیٹھنا بھی محال ہو گیا ہے۔ جلد از جلد ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔




