ساہیوال(بیوروچیف)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقو ں کا دورہ، تجاوزات گرانے کے بعد ملبہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، میونسپل حکام کو بازاروں کی مکمل صفائی کی ہدایت،عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال سید ـتفصیلات کے مطابق کمشنر شعیب اقبال سید نے ساہیوال شہرکا تفصیلی دورہ کیا اور تمام بازاروں میں تجاوزات گرانے کے بعد ملبہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ تمام بازاروں میں صفائی یقینی بنائی جائے اور گرائی گئی تجاوزات کا ملبہ فوری اٹھایا جائے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کارپو ر یشن کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اور کام چورعملے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔




