فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کو شہر کی صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سی پی او فیصل آبادکی قیادت میں پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پرشاندار سکیورٹی کے انتظامات کیئے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے انتھک محنت سے شہر کو آلودگی اور تعفن سے پاک کیا۔ قیام امن کے لییپولیس و دیگر سکیورٹی اداروں نے لائق تحسین خدمات سرانجام دیں۔ ضلعی و پولیس انتظامیہ نے اپنی عید کی خوشیاں شہریوں کے لیے قربان کرکے خدمت کا عملی ثبوت دیا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ)وممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نےNA-102 کے زیر اہتمام جامعہ داررحمت کریم ٹاؤن میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی فلاح و بہبود اور خوبصورتی کے لیے کردار ادا کرنا حکومت و عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔احساس ذمہ داری سے معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔




