صائم ایوب’ محمد نواز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں لمبی چھلانگ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے بیٹنگ آل رانڈر صائم ایوب اور محمد نواز نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ انٹریشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئر رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 670 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 11ویں نمبر پر آگئئے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 541 پوائنٹس کے ساتھ 40ویں نمبر پر ہیں۔بابر اعظم 39ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نوجوان اوپنر صائم ایوب 511 پوائنٹس کے ساتھ 5 درجے بہتری کے بعد 49ویں نمبر پر ہیں۔ فخر زمان بدستور 59ویں نمبر پر براجمان ہیں، سلمان آغا ایک درجے تنزلی کے ساتھ 64ویں اور حسن نواز چار درجے گر کر 65ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 2 درجے تنزلی کے ساتھ 78ویں نمبر پر ہیں۔بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور نمبر ون ٹی 20 بیٹر ہیں، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیںابرار احمد ایک درجے تنزلی سے آٹھویں، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں اور سفیان مقیم ایک درجے تنزلی سے 19ویں نمبر پر آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں