فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ کہا ہے کہ عیدالاضحی قریب آرہی ہے ہمیں چاہئے کہ اس بابرکت موقع پر غریب ‘ نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے اﷲ تعالی کی رضا اور حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی رضا حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ ایثار ‘ قربانی ‘ محبت اور بھائی چارے کا عملی درس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد موجود سفید پوش خاندانوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ کوئی بھی شخص عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے ۔انہوںنے عوام فیصل آبادسے اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔




