صحافی برادری نے ہمشیہ عوامی مسائل کو مثبت اندازمیں اجاگر کیا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری سعید انور بھولا نے جڑانوالہ پریس کلب میں آمد پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ پریس کلب کی نومنتخب باڈی معتبر ٹی وی چینلز اور اخبارات کے نمائندوں پر مشتمل ہے جو خوش آئند بات ہے صحافی برادری نے عوام کے مسائل کو ہمیشہ مثبت آنداز میں اجاگر کیا ہے۔ سعید انور بھولا نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبہ بھر کی طرح جڑانوالہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جاری ہے جنکی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا پارکس کی خوبصورتی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحا ت ہیں۔ سعید انور بھولا نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عوام الناس سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے سٹی جنرل سیکرٹری سعید انور بھولا کو اپنے تعاون کی یقین داہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں