صحافی زوار حسین کامریڈ نڈر اور سچ لکھنے والے تھے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صحافی زوار حسین کامریڈ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک فکری و تعزیتی تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ان کی صحافتی اور سیاسی جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ کامریڈ نڈر، بے باک اور سچ لکھنے اور بولنے والے انسان تھے۔ ان کی صحافت محض رپورٹنگ نہیں بلکہ مزاحمت، سچائی اور عوامی حقوق کی ترجمان تھی، جس نے نوجوانوں سمیت سماج کے مختلف طبقات پر گہرا فکری اور شعوری اثر چھوڑا۔ ان کی تحریر اور گفتگو نے ناانصافی، جبر اور استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ پیدا کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ زوار حسین کامریڈ کی سیاسی زندگی اصول پسندی، جرات مندی اور عوام دوستی کی علامت تھی۔ انہوں نے ہمیشہ طاقت کے مراکز کے سامنے سچ کہا اور نوجوانوں کو سوال اٹھانے، تنقیدی سوچ اپنانے اور ایک منصفانہ سماج کی جدوجہد کا راستہ دکھایا۔ ان کی فکر اور نظریہ آج بھی زندہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں