صحافی مزمل نواب پرپیرا فورس کے اہلکار وں کا تشدد

ساہیوال (بیوروچیف)گزشتہ شب صحافی مزمل نواب پر پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد، زیر حراست رکھنے اور اپنی مرضی کے ویڈیو بیان لینے کے شرمناک واقعہ پر پریس کلب ساہیوال کے صحافیوں کا احتجاج اور واقعہ کی شدید مذمت آج ساہیوال پریس کلب میں صحافیوں کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور احتجاج کے لیے کال پر ایک اجلاس ہوا جس میں صحافیوں کی متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کو صورتحال سے آگاہ کر کے احتجاج اور جلوس نکالنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا ایک نمائندہ وفد تشکیل دیا گیا، جس میں مزمل نواب اب، نعیم نعیم را شیخ صدر نوید غنی، راؤ عتیق، جاوید شوکت، اور رضوان طاہر شامل ہیں۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کے بعد پیرا فورس کے ذمہ دار اہل کاروں کیخلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں