فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اینڈ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی جشن آزادی کبڈی سیریز کے تیسرے مرحلے کا ٹورنامنٹ چک نمبر208 ر ب میں منعقد ہوا’ پاک کبڈی کلب 204 ر ب نے پہلی’ گیلانی کبڈی کلب 208 ر ب نے دوسری’ علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ نے تیسری اور بالا گجر کلب شریں والا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی’ عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کے مطابق تمام ٹیموں کو کیش پرائز اور ٹرافیاں دی گئیں’ سردار ندیم ڈوگر ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے’ سرفراز جھارا ڈوگر’ اللہ دتہ گجر’ ارشد ڈوگر’ سید حسن شاہ نے ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے’ مہمان خصوصی سردار ندیم ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلیں انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں’ صحت مندی سرگرمیوں کیوجہ سے ہمار ے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں۔ مشہور کہاوت ہے کہ اگر کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔




