صدر لاہور ریسلنگ کی زیرنگرانی دیسی کشتی مقابلے

لاہور (سپورٹس نیوز) صدر لاہورریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم کی زیرنگرانی دیسی کشتی مقابلے ہوئے۔ شہبازشریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں مقابلے،40چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔ حسنین پہلوان، پسر فرید پہلوان، طاہر پہلوان کے مابین بڑی کشتی برابر ہوگئی۔ سخی پہلوان پٹھا کالا نے اپنی کشتی جیت لی۔ اسکے علاوہ آصف بلا پہلوان ،حسنین پہلوان،کامران پہلوان نیاپنی کشتیاں جیت لیں۔ لاک ڈان پہلوان،علی شان پہلوان،کامران پہلوان، مالو خان پہلوان نیکشتیاں جیت لیں۔ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا۔ کالا پہلوان نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی اندازے میں اکھاڑے میں سلامی دی۔ علی پہلوان، ارشد پہلوان ،طاہر ببا پہلوان،عامر بلوچ، لالہ جہان ،عامر بٹ نے معاونت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں