کمالیہ(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ایس ایچ او سے ملاقات مرکزی انجمن تاجران کمالیہ اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایس ایچ او کمالیہ محمد افضل سے ملاقات کی، جس میں شہر میں سکیورٹی کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صدر مرکزی انجمن تاجران کمالیہ سید اکبر علی، جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز احمد،سنئیر نائب صدررانا محسن، صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری طارق رحمانی ،رانا شرافت علی سرپرست صرافہ ایسوسی ایشن اور جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن حافظ شفیق الرحمن شریک تھے ۔اس موقع پر تاجر رہنماں نے چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد افضل سے مطالبہ کیا کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صرافہ برادری کے تحفظ کے لیے مثر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں تاکہ کاروباری طبقہ بلاخوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے ۔تاجر رہنماں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں گشت بڑھایا جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور تاجروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔




