صفدرآباد اسٹیشن پر ٹکٹیں نہ ہونے پر مسافر پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن صفدرآبادپر مسافروں کے لئے ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے سے عملہ اور مسافر پریشان،ریلوے ڈی ایس فوری نوٹس لیںاور صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹیں مہیا کریں۔مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ کو بتایا کہ مسافروں کو لاہور ،فیصل آباد،شیخوپورہ،سانگلہ ہل اور فاروق آباد کے لئے ٹکٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ریلوے عملہ نے ٹکٹ گھر پرایک کاغذ پر ہاتھوں سے لکھ کر اطلاع نامہ آویزاں کر رکھا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ دستیاب نہیں ہے۔مسافروں نے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے کہ اسٹیشن پر سفر کی ٹکٹ ہی نہ ملے۔عملہ اپنی جگہ پریشان ہے کہ انہیں مسافر تنگ کرتے ہیں بار بار پوچھتے ہیں ٹکٹ کب ملے گیْ۔سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا معاملہ ہے۔وفاقی وزیر جناب حنیف عباسی خود ایکشن لیں اور سارے معاملے کی انکوائری کروائیں کہ کون ایسا بندہ ہے جو گڑ بڑ پیدا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں