صفدرآباد(نامہ نگار)شہر بھرمیں سرکاری آٹے کی کمی ،عوام ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ صفدرآباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا جو کہ 905 روپے میں دستیاب ہوتا ہے اس کی شارٹ ایج ہونے سے شہری در بدر پھر رہے ہیں۔آٹے کا نام و نشان نہیں ،لوگ مجبوراًبازار سے سے مہنگا آٹا خرید نے لگے،عوام پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں اوپر سے خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کا دھوبھر نکال دیا ہے، پریشانی نے ان کے گھروں میں ڈیرے ڈال دکھے ہیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دکان دار آٹے کا جو تھیلا فروخت کرتے ہیں وہ کئی منافع بخش لوگ محلے کی دکانوں میں اسے مہنگا بیچتے ہیں جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔سرکاری حکام کو نوٹس لینا چاہیئے اور محلے کی دکانوں میں چھاپہ مار کر ایسے دکانداروں کو پکڑ کر کڑی سزا دینی چاہیئے۔سرکاری آٹا تو عوام کو ایک ریلیف ہے لیکن کم ظرف دکاندار اسے تکلیف بنا دیتے ہیں ۔سرکاری افسران کو شہر کی گلیاں اور محلے کیوں نظر نہیںآتے۔




