صفدر آباد میں بھی دانش سکول قائم کئے جائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)ملک بشیر احمد شاہد چیئر مین انجمن تاجراں انارکلی بازارصفدرآباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے شہر صفدرآباد میںدانش سکول قائم کیا جائے۔ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بشیر احمد شاہد نے کہا کہ اس علاقے میں غریب لوگوں کی بڑی تعداد رہتی ہے لیکن وہ اپنے بچوںکو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم نہیں دلوا سکتے جس سے ان کے بچے تعلیم سے دور ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے ملک کی کوئی خدمت نہیںکر سکتے حالانکہ یہ بچے بڑے ذہین بھی ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ جہاں ملک کے دوسرے علاقوں میں دانش سکول کھولے جا رہے ہیں وہاںصفدرآباد میں بھی ایک دانش سکول کھولا جائے،کیا ممکن کہ اللہ کافضل ہو جائے اور کوئی ایسے بچے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں