صفدرآباد(نامہ نگار)صفدرآباد کینال کا پشتہ ٹوٹنے سے کئی دیہات اور ڈیرہ جات زیر آب آ گئے،متعدد جانور پانی کی نذر ہو گئے جبکہ دھان کی فصلیںتباہ ہو گئیں۔بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے دیہاتیوں کا فرنیچر او دیگر سامان خراب ہو گیا۔نواحی گائوں چک نمبر 13 ترلیانوالی کے قریب نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا،پانی کا رخ سیم نالہ میں پھینکنے سے پا نی زیادہ ہوجانے کے باعث سیم نالے کا پشتہ بھی ٹوٹ گیا جس سے قریبی دیہات گوبند گڑھ،ڈھاباں خورد،رتی ٹبی اور امر کوٹ زیر آب آ گئے،کمبوہ واڑہ اور ڈیرہ جات بھی شدید متاثر ہوئے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار نے ایک عالم دین سے کمنٹس کے لئے کہا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب ہمارے برے اعمال کی سزا ہے،اللہ تعالیٰ وارننگ دے رہا ہے کہ لوگو اپنی اصلاح کر لو۔افسوس یہ ہے کہ تمام حکومتی ادارے گھروں میں آرام کرتے رہے کوئی مدد کو نہیںآیا۔میونسپل کمیٹی ہمت ہار گئی،نیو کمر اسسٹنٹ کمشنر کچھ نہ کر سکے۔




