صفدر آباد کی بڑی مساجد کو محکمہ اوقاف کی تحویل میں لیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کی بڑی مساجد کو صوبائی حکومت پنجاب فوری محکمہ اوقاف کی تحویل میں دینے کا اعلان کرے ۔اگر اسلام آباد میں اکثر مساجد سرکاری کنٹرول مین موجود ہین اور وہاں نماز پنجگانہ ،نماز جمعہ،نماز عید ادا ہو رہی ہے تو ملک کے دیگر شہرون کی مساجد کو بھی اوقاف اپنی تحویل مین لے اور خطیب سمیت دیگر عملہ مقرر کیا جائے تا کہ مساجد میں لوگوں کی اجارہ داریوں کا خاتمہ ہو سکے۔مساجد میں انتظامیہ کے عہدوں پر لڑائی جھگرے دیکھنے میں آتے ہیںان کا قلع قمع ہونا چاہئے،چندہ جمع کرنا بھی ایک مسئلہ ہے سرکار خود مساجد کا نظام چلائے جس طرح سرکاری سکولوں کو کروڑوںکی گرانٹ دی جاتی ہے اور تمام عملہ گورنمنٹ کا ہوتا ہے اسی طرح مساجد کو بھی چلایا جائے۔اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ملک مین ہم آہنگی پیدا ہو گی ،نفرت ختم ہو گی،چندہ مانگنے کا سلسلہ ختم ہو گا،نمازیوں کے آپس میں عہدوں کے جھگڑے ختم ہو ں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں