ضلعی انتظامیہ ٹوبہ مہنگائی کے خلاف متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مہنگائی مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ بھرپور طور پر متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صبح سویرے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دورانِ معائنہ سبزی، پھل ، روٹی، نان اور آٹے کے نرخ چیک کیے گئے جبکہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں