ضلعی انتظامیہ چنیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کیخلاف سرگرم

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام کا سفر محفوظ بنانے کیلئے بسوں کی چھتوں پر سواریوں کو بٹھانے پر پابندی عائد کر دی ہیجبکہ اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نیریجنل ٹرانسپو ر ٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کے ہمراہ حکم نامہ پر عمل درآمد بارے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس افسران سے ہنگامی میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور سواریوں کو چھتوں پر بٹھانا حادثات میں اضافے کا بڑا سبب ہیجس کے سدباب کے لئے فوری مشترکہ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہیاوراحکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی اوور چارجنگ بھی کسی صورت برداشت نہیں۔دریں اثنازیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چنیوٹ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوورلوڈنگ کے خلاف سرگرم ہوگئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس نے شاہرات پر مسافروں سے اوورلوڈ گاڑیاں بندکرادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں