ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،157منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ضلعی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران بدنام زمانہ 157 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 253 کلو سے زائد چرس’ 25 کلو ہیروئن’ 59 کلو سے زائد بھکی’ 860 گرام آئس’ 90 لیٹر لہن’ 965 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کے سہولت کاروں اور بیک ٹریک سورسز کی تلاش جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بھرپور کارروائیاں کیں۔ ضلعی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران جدیدٹیکنالوجی کا استعمال اور موثر فیلڈ مانیٹرنگ کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے 157 منشیات فروشوں کو قابو کر کے 148 مقدمات درج کئے گئے اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے مزید برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے معاشرہ کا ناسور ہیں جو کہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں