ضلع دار کیخلاف اینٹی کرپشن میں کارروائی کا آغاز

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ضلعے دار کے خلاف اینٹی کرپشن میں کاروائی کا آغاز۔ضلعے دار مشتاق نے پیسے لے کر بھی ایس ڈی او کے جاری کردہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا ملک خادم حسین کی درخواست پر کاروائی شروع۔صادقیہ کینال پر تعینات ضلعے دار مشتاق کی زمینداروں سے لوٹ مار کی کہانیاں زبان زد عام ہیں ضلعے دار کی کرپشن سے تنگ آئے زمینداروں نے اینٹی کرپشن سے رجوع کر لیا موضع طبقڑہ کے رہائشی ملک خادم حسین نے ضلعے دار مشتاق کے خلاف اینٹی کرپشن بہاول نگر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے زرعی رقبے میں پانی لگانے کے لئے مسمار شدہ کھال کو دوبارہ جاری کے لئے درخواست دی تھی درخواست کی سماعت ایس ڈی او صادقیہ کینال نے بطور کینال مجسٹریٹ کرتے ہوئے کھال کو دوبارہ جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے ان احکامات پر کھال جاری کرنے کے عوض ضلعے دار مشتاق نے مجھ سے ڈیڑھ لاکھ بھی لئے لیکن اس کے باوجود عمل درآمد نہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں