سرگودہا (بیورو چیف)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوامی سہولت کے پیش نظر صوبے کی تمام تحصیلوں میں مرحلہ وار اراضی معاون فرنچائزز کا افتتاح جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ محمد شعیب نے پلرا کے دیگر افسران کے ہمراہ ضلع سرگودہا میں اراضی معاون فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلع سرگودہا کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ محمد شعیب نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اراضی معاون فرنچائزز کے قیام کا مقصد عوام کو اراضی ریکارڈ کی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ فرنچائز پر فرد کے اجرا اور انتقالات کی سہولت دستیاب ہے۔




