فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں میدان سے بھاگنے اور کمیٹیوں سے مستعفی ہونیوالے عنقر یب اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہونیوالے ہیں جسکے بعد ان حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن ہونگے۔این اے 96 این اے 104اورپی پی 98میں مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے اور آ زادامیدوار آ زاد گھومتے رہینگے۔ انکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کا اپنے کردارکی وجہ سے سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے اسکے بانی اپنے جرائم کی سزامکمل کئے بغیر جیل سے رہا نہیں ہونگے نہ ان کی رہائی کیلئے کوئی تحریک چلے گی 9مئی کے بعدپی ٹی آئی کے ارکان سمیت انکے حامیوں کا بھی مینڈ سیٹ اپ ڈیٹ ہوچکاہے۔




