ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے 5حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں میاں نواز شریف کے نامزامیدوارواضح اکثر یت سے منتخب ہوں گے-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروہ متحرک ہیں ان کی قیادت میں ہرحلقے اور باالخصوص پی پی116میں مسیحی برادری کے بااثررہنما انتخابی مہم میں شامل ہیں ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سینیٹر رانا ثنااللہ خاں کے مسیحی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے بہت احسانات ہیں درجنوں مسیحی عوام کو گریڈ17تک نوکریاں فراہم کی گئیں اس لئے رانا احمدشہریارخاں کی کامیابی کے لیے یونین کونسل کی سح پرمسیحی خاندان 23نومبر کو گھروں سے نکل کر ووٹ دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں