ضمنی انتخابات میں بیرسٹر راجہ دانیال احمد ریکارڈ لیڈ سے جیتیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پی پی 117 کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ محمد رضوان نے قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد سے ملاقات کی اور ضمنی انتخاب میں ان کے صاحبزادے بیرسٹر راجہ دانیال احمد امیدوار این اے 104 کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ارض پاکستان صحیح سمت میں چل نکلا ہے’ عوام خوشحال ہو رہے ہیں اور پنجاب سمیت پاکستان بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے بڑے بڑے پراجیکٹ لگ رہے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے’ خواجہ رضوان نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ضمنی انتخاب میں امیدوار نہیں مل رہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا ہے’ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت اور کاکردگی کا ووٹ مانگا ہے اور انتخابی کمپین میں سینہ چوڑا کر کے عوام کے پاس گئے ہیں جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس سوائے سیاسی نعرو ں کے کچھ نہیں ہے’ باشعور اب کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج گلی گلی اور کوچے کوچے میں میاں محمد نواز شریف کا نام گونج رہا ہے’ انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں بیرسٹر راجہ دانیال احمد ریکارڈ لیڈ سے جیتیں گے اور ہم ان کی جیت کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں گے’ اس موقع پر قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے خواجہ محمد رضوان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں