ضمنی انتخابات میں رانا احمد شہر یار کی کامیابی یقینی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون نے کہا کہ ضمنی انتخاب میںرانا احمد شہریار خاں کی کامیابی یقینی ہے پی پی 116 میں روز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کے ہوش اڑا کے رکھ دئے ہیں حلقے کی تعمیروترقی کیلئے شیر کے نشان پر 23 نومبر کو مہر لگا کر رانا احمد شہریار خاں کو کامیاب کروائے مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 116 رانااحمد شہریار خاںنے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ ن کاایجنڈاہے لوٹ مار قتل وغارت اوراپنے مقا صد کیلئے جلا گھیرا کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے وفاقی اورپنجاب حکومت نے مکی ترقی اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت ریا ست کے خلاف سازش کرنے والوں کونکیل ڈال دی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 116 رانااحمد شہریار خاںنے کہاہے کہ انتہا پسندی کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں