ساہیوال ( بیورو چیف) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بورڈ آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور امتحانی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانیوا لی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بورڈ میں موجود طلبہ و طالبا ت سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور مشکلات دریا فت کیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو بہتر اور شفاف سہولیات کی فراہمی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام معاملا ت میں شفافیت، میرٹ اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔




