فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر گریجوایٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ9 دسمبر2025ء تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ انٹری ٹیسٹ 14 دسمبر 2025ء کو ہوگا۔ ایم فل/ایم ایس/ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے اور ایم بی اے ایگزیکٹو میں داخلے کے لیے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جی اے ٹی میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کریں۔ پی ایچ ڈی کے لیے جی آر ای (سبجیکٹ ٹائپ) میں کم از کم 70 فیصد نمبر درکار ہیں۔ جو امیدوار ٹیسٹ پاس کریں گے وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔




