طیب گیلانی FCCIسٹینڈنگ کمیٹی کبڈی کے کنوینیئر منتخب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منیب گیلانی عالمی کبڈی مبصرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سٹینڈنگ کمیٹی کبڈی ڈویلپمنٹ اینڈ پروموشن کے کنوینیئر منتخب ہو گئے، ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں چوہدری جاوید کمال گجر، رانا سکندر اعظم ، شفیق حسین شاہ،تنویر حسین تارڑ ایڈووکی، ےٰسین لطیف چھینہ، میاں کاشف ،کامران منڈ اور انٹرنیشنل پرموٹر حاجی خورشید عالم سندھو ، رانا نجم الحسن انسپکٹر پولیس نے FCCI کے صدر فاروق شیخ اور نیشنل گروپ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ طیب گیلانی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کبڈی کے فروغ اور چیمبر کی افادیت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں