عادل عمر کوADCGفیصل آباد تعیناتی پر مبارکباد

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹر ی حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نا ئب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوا ئنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے عادل عمرسابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آبادکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) ہیڈ کوارٹر فیصل آباد تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر اپنے ایک بیان میں رانا طیب خان کا کہنا تھا کہ عادل عمر ایک انتہائی فرض شناس، دیانت دار اور عوام دوست افسر ہیں۔ بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد ان کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عادل عمر اپنے نئے عہدے پر بھی اسی جذبے، محنت اور احسن طریقے سے عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ چیئرمین انجمن آڑھتیاںنے ان کے لیے مزید ترقی اور کامیابی کی نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں