فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے،اب یہ ترقی کا سفر ہر گز نہیں رکے گا انہوں نے کہا کہ اب معرکہ ترقی کو جیتنا ہے ،ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ریاست کا چوکیدار بنے ،ملک کو صحیح معنوں میں بنانے کیلئے محنت اور جذبے کی ضرورت ہے ،ہمیں سچے پاکستانی بننا ہوگا ، قربانیاں صرف افواج پاکستان نہیں ہر سول سوسائٹی کو اپنے مفادات کو قربا ن کرنا ہوگا۔ کراسان خان نے کہاکہ خلوص نیت سے کی جانے والی کاوشوں اور محنت کا ثمر اللہ تعالی عطا فرمارہے ہیں۔




