واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریرے کا کہنا ہے چین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا ، چینی معاشی و اسٹریٹجک مضبوطی نے طاقت کا توازن بدل دیا، ٹرمپ کا دورہ علامتی کامیابی ، مگر عملی اثر محدود ، بیجنگ مذاکرات میں امریکہ کو سخت سفارتی چیلنجز کا سامنا،شی کا تائیوان پر دو ٹوک موقف، کشیدگی کی اصل وجہ برقرار ہے۔ٹائم کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے نے ایک بار پھر یہ بحث تیز کر دی ہے کہ عالمی طاقت کا مرکز تیزی سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقاتوں میں اگرچہ دونوں رہنمائوں کے درمیان تعلقات میں وقتی نرمی اور سفارتی گرمجوشی دکھائی دی، لیکن اصل تنازعہ خاص طور پر تائیوان کے معاملے پر برقرار رہا۔




