عبدالرحمن کائناتی کی برسی26اکتوبر کو ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برصغیر کے ممتاز مذہبی سکالر دانشور سابق صدر علوم اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد حضرت علامہ عبد الرحمن کائناتی رحمتہ اللہ علیہ کی 40ویں سالانہ برسی اتوار26 اکتوبر 2025کو الکائنات عمران روڈ باجوہ اسٹر یٹ خیابان کالونی 2مدینہ ٹان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی برسی کی تقریب دو نشستوں پر مشتمل ہوگی پہلی نشست نماز ظہر کے بعد قرآن خوانی پر مشتمل ہوگی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی دوسری نشست نعتیہ مشاعرہ اور اظہار خیال پر مشتمل ہوگی جس کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا صدار ت پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید کریں گے مہمانان خصوصی چوہدری محمد اعجاز ورک الحاج بشارت علی ڈوگر ایم بی اے شیخ عبدالاشفاق سابق چیرمین یونین کونسل ہوں گے جبکہ مہمانان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری پروفیسر سید یونس جیلانی ڈاکٹر اظہار احمد گلزار اور محبوب نظامی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں