جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما عبدالستار رحمانی کے صاحبزادے فیضان ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ میںسیاسی سماجی شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیئنر رہنما عبدالستار رحمانی کے صاحبزادے فیضان ایڈوو کیٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ میں سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر ، چوید ری علی تراب،چوہدری تاج جٹ،خان نعمان خان ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ،نراد کلیار ، اسد ڈب،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فضل عباس ایڈووکیٹ امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل ملک خالد پرویز کھوکھر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری جڑانوالہ پریس کلب صابر گھمن وکلا سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فیضان عبدالستار ایڈووکیٹ کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔




