اواگت (نامہ نگار) حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی پیغام محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح انسانیت ہے آپ رحمتہ اللہ علیہ کی مجالس عرفان میں حصول علم کیلئے علما اور فقہا موجود ہوتے تھے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع و اطاعت میں بسر کی حضر ت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے محبت واحترام نے انسانیت کو راہ راست پر لانے کے لیے تاحیات جہدوجہد کی انسانیت کی تعلیمات میں خدمت خلق ایک اہم پہلو ہے خدمت انسانیت کو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ دیا ان خیالات کا اظہار جماعت اصلاح المسلمین کے خلیفہ حکیم قاری محمد حبیب طاہری نقشبندی نے جامعہ مسجد غفاریہ محلہ مائی مستانی میں گیارہویں شریف کی محفل ماہانہ وار پروگرام کے سلسلہ خطاب میں کیا۔




