لاہور (بیوروچیف) شہر کی عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید گرمی کے باعث مشکلات درپیش ہیں، جہاں بیٹھنے کی مناسب جگہ اور پینے کے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔ سائلین کے مطابق وہ صبح سے عدالتوں کے باہر طویل انتظار میں کھڑے ہیں، جس سے بزرگ افراد اور خواتین کو خاص طور پر دشواری کا سامنا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے باہر لوا حقین کو سکیورٹی وجوہات کے باعث اندر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر عدالتوں کے باہر سایہ دار شیڈز، پانی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں دوسری جانب انتظامیہ کا مقف ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔




