اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الانسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں کیا۔ ملازمین نے 24گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشنل الانسز بحال کرنیکا مطالبہ کیا، وفاقی عدالتوں کے ملاز مین کے احتجاج میں وکلا کے نمائندے بھی شریک ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹم بار کے صدر ودیگر بار کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ دوسری جانب سپیشل کورٹس کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، جوڈیشنل الانسز کی تنخواہوں میں کٹوتی پر ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔سپیشل کورٹس کے ملازمین نے بنکنگ کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔




