لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی جانب سے پچاس دکانداروں کو بے دخل کرنے اور ان کی دکانیں گرانے کے اقدام کو تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شوکاز نوٹس کے بغیر کی گئی کارروائی کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔ جسٹس انوار حسین نے ہمایوں پرویز بٹ سمیت دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی۔ دکاندارو ں کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گزشتہ پچاس سال سے اپنی دکانوں کا مکمل کرایہ بروقت ادا کرتے آ رہے ہیں۔




